بنیادی صفحہ » پاکستان » سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں موجود کینیڈین ہائی کمشنر Wendy Christine Gilmour,کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں موجود کینیڈین ہائی کمشنر Wendy Christine Gilmour,کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات

اسلام آباد(سیدہ کوثر منور سے)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں موجود کینیڈین ہائی کمشنر Wendy Christine Gilmour,کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات
ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال،دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
پاکستان کینیڈا کے ساتھ مضبوطاور مستحکم تعلقات اور باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، اسد قیصر
پاکستان علاقائی ترقی اور خطے کی خوشحالی کے لییخطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے، سپیکراسد قیصر
پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، سپیکرقومی اسمبلی
دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے مابین رابطوں میں اضافے سے انہیں ایک دوسرے کے تجربات سے مُستفید ہونے کے مواقع حاصل ہوں گے، اسد قیصر
پاکستان کینیڈا کے ساتھ سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعاون چاہتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی سیاسی قیادت نے ہر قدم پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، اسد قیصر
کینیڈا میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اور کینیڈا پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ،
کینیڈا پاکستان کے ساتھ تعلیم، صحت سمیت سماجی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے، کینیڈین ہائی کمشنر
کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کینیڈا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، کینیڈین ہائی کمشنر
دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ہائی کمشنر

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

سندھ اسمبلی کے اجلاس کور کرنے والے پروفیشنل صحافیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کردیا گیا

سندھ اسمبلی کے اجلاس کور کرنے والے پروفیشنل صحافیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن کے قیام ...