بنیادی صفحہ » پاکستان » طالبان کابل مذاکرات میں مدد کو تیار ہیں، پاکستان کی پیشکش

طالبان کابل مذاکرات میں مدد کو تیار ہیں، پاکستان کی پیشکش

اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے دورہ امریکا کے بعددونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہو گئی جب کہ دونوں ممالک نے خطے میں امن وامان قائم کرنے اوردہشت گردوں کیخلاف مل کر کاروائیاں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے امریکی قیادت کی معاونت کرتے ہوئے افغان طالبان اور کابل کے درمیان باہمی مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہامی بھرلی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کرنے اور ملک کے اند ر موجود ایسے عناصر کے خلاف تادیبی کاروائی کرنے اور دونوں جانب سے تعلقات میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکا نے پاکستان کے تحفظات کو حل کرنے اور بھارت کے ساتھ لائن اف کنٹرول پر جاری کشیدگی کو کم کرنے اوردونوں ممالک کے درمیان مسائل کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہامی بھری ہے۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی استعفی طلب کیے جانے کی خبروں کی تردید

پاکپتن Oc گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکپتن پہنچ کر دربار بابا فرید پر حاضری ...