بنیادی صفحہ » پاکستان » عید کے تیسرے روز بھی کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار

عید کے تیسرے روز بھی کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار

دھنک نیوز:عید کے تیسرے روز بھی کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار

کراچی: سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی طرح شہر قائد میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور شہری عید کے تیسرے روز بھی دن کے اوقات میں اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور گرد و نواح میں گرمی نے عید الفطر کا تیسرا دن بھی اپنے نام کر رکھا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنے اصل درجہ حرارت سے کہیں ڈگری زیادہ گرمی محسوس ہورہی ہے تاہم سمندر کی جانب سے چلنے والی ہواؤں نے موسم کو کسی حد تک قابل قبول بنارکھا ہے۔

شدید گرمی کی بدولت عوام دن کے اوقات میں بھی گھروں پر ہی ملنے ملانے اور دعوتوں میں مشغول ہیں۔.

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

ضیاءالدین یونیورسٹی کے سولہویں کانووکیشن کی پر وقار تقریب

ضیاءالدین یونیورسٹی کے سولہویں کانووکیشن کی پر وقار تقریب 572 طلبہ کو اسناد تقویض کی ...