بنیادی صفحہ » پاکستان » ملالہ یوسفزئی سوات پہنچ گئیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ملالہ یوسفزئی سوات پہنچ گئیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

سوات: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سوات پہنچ گئیں اوراس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی سوات آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملالہ سوات میں آبائی گھرجائیں گی اورسہیلیوں کی دعوت پران سے ملاقات بھی کریں گی۔

ملالہ یوسفزئی پاکستان کے 4 روزہ دورے پرہیں جہاں ان کے اعزاز میں گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی پر2012 میں اسکول سے واپسی پرطالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد علاج کی غرض سے وہ برطانیہ چلی گئی تھیں۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی استعفی طلب کیے جانے کی خبروں کی تردید

پاکپتن Oc گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکپتن پہنچ کر دربار بابا فرید پر حاضری ...