بنیادی صفحہ » پاکستان » نواز شریف کی مقبولیت نے زرداری اور عمران کو ملایا، خواجہ آصف

نواز شریف کی مقبولیت نے زرداری اور عمران کو ملایا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی مقبولیت نے آصف زرداری اور عمران خان کو ملایا۔

خواجہ آصف نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں کہا کہ ستر برسوں میں جن جن کے راستے روکے گئے، اللہ نے ان کیلیے دوسرے راستے کھولے۔ ہم عوام میں جاتے رہیں گے، حالات بدل جائیں گے،جسے باربارآزمایاجارہا ہے اور بار بار فیل ہورہاہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ انتخابات دورنہیں،عدلیہ ،فوج، میڈیاسب کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابی عمل میں ووٹ کوعزت دیں، ووٹرکی رائے کاپورا وزن تُلنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف کی مقبولیت نے عمران ،زرداری کوملنے پر مجبور کیا،عمران نے اپنے آپ کونقصان پہنچایا، زرداری کو کیا کامیابی ملی؟۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی استعفی طلب کیے جانے کی خبروں کی تردید

پاکپتن Oc گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکپتن پہنچ کر دربار بابا فرید پر حاضری ...