بنیادی صفحہ » پاکستان » نیوزی لینڈ حملے کے سوگ میں پیر کے روز پاکستانی پرچم سر نگوں رہے گا۔

نیوزی لینڈ حملے کے سوگ میں پیر کے روز پاکستانی پرچم سر نگوں رہے گا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ حملے کے سوگ میں پیر کے روز پاکستانی پرچم سر نگوں رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ترکی کے ساتھ مل کر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس استنبول میں ہو گا۔ اجلاس میں لائحہ عمل بنایا جائے گا کہ کس طرح پوری دنیا میں پھیلتے اسلامو فوبیا کو روکا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسجد میں حملہ کرنے والے نے پہلے ای میل کی تھی، ابھی تحقیقات جاری تھیں کہ حملہ ہو گیا، ابھی تک 9 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ وزیر خارجہ نے پاکستانی نعیم رشید کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے کئی گولیاں لگنے کے بعد بھی حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی، وزیر خارجہ نے نعیم راشد ہیدکو 23 مارچ کو قومی اعزاز دینے کا اعلان کیا، انکا کہنا تھا کہ شہید نے بڑے مقصد کے لیے جان دی۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں تب بڑھیں گی جب مالی حالات بہتر ہوں گے

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں تب ...