بنیادی صفحہ » پاکستان » پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے.دونوں ممالک کی فوجیں سرحدوں پر کھڑی ہیں

پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے.دونوں ممالک کی فوجیں سرحدوں پر کھڑی ہیں

امریکا کا سب سے بڑا اور دنیا کی سیاست پر اثر انداز ہونے اخبار نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے.دونوں ممالک کی فوجیں سرحدوں پر کھڑی ہیں.(8 مارچ 2019)

اسی اخبار نے 4 مارچ کو لکھا کہ انڈیا کی فوج 10 دن سے زیادہ نہیں لڑ سکتی ان کے پاس اسلحہ بھی بے کار ہے. انڈیا کی فوج کو میوزیم میں رکھنا چاہیے..

تھوڑا سا مزید پیچھے چلیں تو یہی اخبار ٹرمپ کی پچھلے 3 سال سے مخالفت کرتا آرہا ہے.سی این این CNN میڈیا اور نیویارک ٹائمز سے ٹرمپ بے حد پریشان ہیں…

امریکا کا دفاعی فوجی ادارہ پینٹاگون اور نیویارک ٹائمز ایک ہی زبان بولتے ہیں.
پینٹاگون بھی افغانستان سے امریکی فوجیں نکالنے کی مخالفت کرچکا اور نیویارک ٹائمز بھی اس پر مسلسل لکھ رہا ہے.

امریکا افغانستان سے نہیں نکلنا چاہتا. پاکستان چین اور روس کو کاؤنٹر کرنے کے لیے امریکا یا تو افغانستان میں جنگ کو مزید طول دینا چاہتا ہے یا پھر کسی اور ملک میں جنگ مسلط کرنا چاہتاہے.
امریکا اسی وجہ سے مودی کو جتوانے کے لیے زور لگا رہا ہے تاکہ چین پاکستان کو للکارا جاسکے.

پاکستان کو ہر ممکن کوشش کرکے جنگ سے بچنا ہے. سفارت کاری تیز کرکے زیادہ سے زیادہ ملکوں کو ہمنوا بنانا ہے. سی پیک گوادر میں جتنا جلد ممکن ہو روس ترکی اور دیگر ملکوں کو شامل کرنا ہے..مودی کو شکست دلوانے کے لیے بھارتی اپوزیشن جماعتوں اور عوام کو سپوٹ کرنا ہے. کشمیر کے لیے ہنگامی بنیادوں پر لابنگ کرنا ہے.

#غلام نبی مدنی

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے سی پیک فنڈزکے 24ارب روپے ارکان اسمبلی کونہ دینے جبکہ نئی گج ڈیم اورکے فور کی لاگت بڑھنے پرتحقیقات کی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے سی پیک فنڈزکے 24ارب روپے ارکان ...