بنیادی صفحہ » پاکستان » پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں

پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  نیوزی لینڈ میں دو مساجد پرحملے کی خبر سے مجھے جھٹکا لگا ہے تاہم پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پرحملے کی خبر سے مجھے جھٹکا لگا ہے، میں صدمے کا شکار ہوں، پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی۔  ہم اس درد اور کرب کی کیفیت سے آگاہ ہیں کیونکہ کچھ سال پہلے بھی پاکستان کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں تب بڑھیں گی جب مالی حالات بہتر ہوں گے

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں تب ...