بنیادی صفحہ » پاکستان » پاکستان نہیں چین ہے انڈیا کے جوہری بموں کے نشانے پر

پاکستان نہیں چین ہے انڈیا کے جوہری بموں کے نشانے پر

دنیا میں ایٹمی پروگراموں پر نظر رکھنے والے امریکہ کے دو سرکردہ جوہری ماہرین کے مطابق انڈیا اپنے جوہری ہتھیاروں کی مسلسل جدید کاری اور توسیع کر رہا ہے اور اس کی جوہری تیاریوں کے نشانے پر اب پاکستان نہیں بلکہ چین ہے۔

جوہری سرگرمیوں کے بارے میں تجزیہ کرنے والے جریدے ‘آفٹر مڈ نائٹ’ کے تازہ ترین شمارے میں شائع ایک مضون میں ہینز ایم کرسٹینسین اور رابرٹ ایس نوریس نے یہ بھی بتایا ہے کہ انڈیا اب طویل فاصلے تک مار کرنے والا ایک ایسا جوہری میزائل بنانے میں مصروف ہے جس سے وہ جنوبی انڈیا سے چین کے کسی بھی علاقے کو ہدف بنا سکتا ہے۔

٭ انڈیا کا ایٹمی بین البراعظمی میزائل کا تجربہ

٭ انڈیا ایک خفیہ جوہری شہر تعمیر کر رہا ہے: پاکستانی دفتر خارجہ

٭ انڈین وزیر دفاع کا جوہری بم کا نیا فارمولہ

انڈیا کے بارے اندازہ ہے کہ اس نے جوہری بم بنانے والی تقریباً 600 کلو گرام پلوٹونیم تیار کر لی ہے۔

جوہری سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اتنی پلوٹونیم ڈیڑھ سو سے دو سو بم بنانے کے لیے کافی ہے۔

دونوں ماہرین کا کہنا ہے ‘جوہری بم گرانے والے جنگی جہازوں اور میزائلوں کے بارے میں دستیاب معلومات کی بنیاد پر ہمارا یہ اندازہ ہے کہ انڈیا نے 120 سے 130 کی تعداد میں ایٹم بم بنائے ہیں۔’

 

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

سندھ اسمبلی کے اجلاس کور کرنے والے پروفیشنل صحافیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کردیا گیا

سندھ اسمبلی کے اجلاس کور کرنے والے پروفیشنل صحافیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن کے قیام ...