بنیادی صفحہ » پاکستان » پاکستان کا بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

 راولپنڈی: 

پاکستان نے بابر کروز میزائل کے جدید ماڈل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز نے بابر کروز میزائل کے جدید ماڈل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، اسٹیلتھ فیچر کا حامل یہ میزائل 700 کلومیٹر دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے بابر ویپن سسٹم ون (بی) میں ایڈوانسڈ ایروڈائنامک اور ایوی یونک فنکشنز شامل ہیں جس کی بنا پر یہ میزائل پانی اور خشکی دونوں پر اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بناسکتا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بابر کروز میزائل نچلی پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہرقسم کا وار ہیڈ اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے اس میزائل کی بدولت پاکستانی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر خان

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر خان خوشگوار موڈ میں سابق ضلعی ناظم ترجمان ...