بنیادی صفحہ » پاکستان » ” ڈیجیٹل امپاورمنٹ آف وومن ان جرنلزم”

” ڈیجیٹل امپاورمنٹ آف وومن ان جرنلزم”

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے تحت ” ڈیجیٹل امپاورمنٹ آف وومن ان جرنلزم” کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد

کراچی( پریس ریلیز )کراچی یونین آف جرنلسٹ دستورکے تحت ” ڈیجیٹل امپاورمنٹ آف وومن ان جرنلزم” کے عنوان سے ایک روزہ ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا ،،کراچی پریس کلب میں ہونے والے ورک شاپ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والی خواتین صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر منظر الہی ترک نے دور جدید میں موبائیل فون کی جرنلزم میں اہمیت اور رپورٹنگ کے دوران موبائیل فون کے بروقت استعمال کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی ، ان کا کہنا تھا کہ موبائل جرنلزم میں درست فریمنگ ، آواز کی واضع رکارڈنگ سب سے ذیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔ ایڈیٹنگ ، وائس ریکارڈر سمیت دیگر فیچر کو استعمال کرکے ایک رپورٹر اپنے موبائیل فون کو ایک مکمل نیوز روم میں تبدیل کر سکتا ہے ، جبکہ ایسے اسائمنٹ جہاں عام کیمرہ استعمال کرنا ممکن نہ وہاں پر موبائل فون کا درست استعمال صحافی کی کاکردگی میں اضافے کا بھی سبب بنتا ہے۔ ورکشاپ کے دوسرے ٹرینر اور کراچی پریس کلب کے ممبر ریحان حیدر نے شرکاء کو بتایا کہ مستقبل میں کس طرح مصنوعی ذہانت کا استعمال نیوز روم کے ماحول کو تبدیل کرے گا ، انہوں نے ساتھ ہی اس بات کی آگاہی بھی فراہم کی گئی سوشل میڈیا پر جھوٹی اور سچی خبروں کی جانچ کس طرح ممکن ہے ۔ ورکشاپ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری جنرل عارف خان، نائب صدر رضوان بھٹی ، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران، سیکرٹری کراچی پریس کلب ارمان صابراور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور کی خواتین صحافیوں کو دور جدید کی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی اس کاوش کو سراہا ۔ورکشاپ کے اختتام پر ورکشاپ میں شر یک ٹر ینرز کو کے یو جے کی یا د گا ری شیلڈ اور شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

سیکریٹری اطلاعات
کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی استعفی طلب کیے جانے کی خبروں کی تردید

پاکپتن Oc گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکپتن پہنچ کر دربار بابا فرید پر حاضری ...