بنیادی صفحہ » پاکستان » گورنر پنجاب چوہدری سرور کی استعفی طلب کیے جانے کی خبروں کی تردید

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی استعفی طلب کیے جانے کی خبروں کی تردید

پاکپتن
Oc
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکپتن پہنچ کر دربار بابا فرید پر حاضری دی،میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی کابینہ میں تبدیلی اور اپنے سے استعفی طلب کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی
Vo

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکپتن پہنچ کر دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی۔چوہدری سرور نے دربار کی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ان کی آمد پر دیوان احمد مسعود چشتی نے ملکی سلامتی کےلیے دعائیں کیں اور ان کی دستار بندی کروائیں۔پاکپتن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی اور ان سے استعفی طلب کیے جانے کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،مجھ سے استعفی طلب نہیں کیا گیا استعفی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ہم سب اپنے اپنے عہدوں پر ہی سوشل میڈیا کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ پرانے بلدیاتی نظام کے خاتمہ کےلیے دو دن بعد نیا بل آ رہا ہے،فرسوہ بلدیاتی نظام ختم کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس سے عوام کو صاف پانی ملے گا،پنجاب کا کوئی بچہ بھی صاف پانی سے محروم نہیں رہے گا۔گورنر پنجاب چوہدری سرور میڈیا سے گفتگو کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

طاہر فرید پاکپتن

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

ضیاءالدین یونیورسٹی کے سولہویں کانووکیشن کی پر وقار تقریب

ضیاءالدین یونیورسٹی کے سولہویں کانووکیشن کی پر وقار تقریب 572 طلبہ کو اسناد تقویض کی ...