بنیادی صفحہ » پاکستان » ویزا پالیسی میں نرمی

ویزا پالیسی میں نرمی

اسلام آباد: پاکستان نے غیر ملکیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے متعدد ممالک کے لیے ویزہ آن آرائیول کا ٹرائل شروع کردیا ہے

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے، سرمایہ کاری میں اضافے، ملک کا مثبت تشخص دنیا بھر میں پروان چڑھانے کے لیے  غیر ملکیوں کے لیے ویزا پالیسی میں بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

پاکستان نے ویزہ آن آرائیول کا ٹرائل شروع کردیا ہے جب کہ وزیراعظم 14مارچ کو باضابطہ طور پر نئی ویزہ پالیسی کا افتتاح کریں گے۔

نئی ویزہ پالیسی کے تحت 50ممالک کو ویزہ آن آرائیول کی سہولت ملے گی جس میں خلیج تعاون کونسل کے تمام ممالک کو 30 دن کا آن آرائیول ویزا دیا جائے گا، برطانیہ ، ترکی، چین ، ملائیشیا کے شہریوں کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزہ آن آرائیول کی پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی،خطے میں توازن اورسلامتی کے امورکو مدنظر رکھاجائے گا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے سی پیک فنڈزکے 24ارب روپے ارکان اسمبلی کونہ دینے جبکہ نئی گج ڈیم اورکے فور کی لاگت بڑھنے پرتحقیقات کی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے سی پیک فنڈزکے 24ارب روپے ارکان ...