بنیادی صفحہ » کھیل و کھلاڑی » اسٹیون اسمتھ کے آنسو شائقین کا دل پگھلانے لگے

اسٹیون اسمتھ کے آنسو شائقین کا دل پگھلانے لگے

سڈنی:  اسٹیون اسمتھ کے آنسو شائقین کا دل پگھلانے لگے،آسٹریلیا میں سابق کپتان کیلیے ہمدردی کی لہر چل پڑی۔

گزشتہ دنوں اسٹیون اسمتھ میڈیا کے سامنے رو پڑے جس کے بعد انھیں عوام کی ہمدردی ملنے لگی ہے،جنوبی افریقہ میں بال ٹیمپرنگ کا اعتراف کرنے پر اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو ایک سال کیلیے کرکٹ سے دور کیا گیا، گیند کو ریگ مال سے رگڑکر’’تیار‘‘ کرنے پر مامورکیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے، انھوں نے یہ حرکت گذشتہ ہفتے کیپ ٹائون ٹیسٹ میں کی تھی جسے گرائونڈ میں نصب کیمروں نے عکسبند کرلیا تاہم اب انگلینڈ کا میڈیا بھی آسٹریلوی کرکٹرز کے حق میں لکھنے لگا ہے۔

ایک اخبار نے شہ سرخی سجائی کہ ’’ پیارے آسٹریلیا اب بہت ہوچکا، یہ بال ٹیمپرنگ ہے کوئی قتل کا معاملہ نہیں۔‘‘شین وارن نے مقامی اخبار کیلیے کالم  میں درج کیا کہ ہم سب کو اس واقعے سے بہت دکھ پہنچا لیکن جوردعمل سامنے آیا وہ ہم نے اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹویٹ کیا کہ اسمتھ اور بینکرافٹ نے گذشتہ دن میڈیا کے سامنے معذرت کرلی، میرے خیال میں ان کو دوسرا موقع ملنا چاہیے، امید ہے کہ انھیں عوام کی تائید بھی ملے گی۔

دوسری جانب اس معاملے میں ملوث تیسرے کردار ڈیوڈ وارنر نے سزا کو چیلنج کرنے پر غور شروع کردیا، کرکٹ آسٹریلیا نے سابق نائب کپتان پر بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام بھی دھرا ہے، وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گزشتہ دنوں وطن واپس پہنچ چکے اورہفتے کوسڈنی کرکٹ گرائونڈ میں میڈیا کا سامنا کریں گے، ان کے دیگر2 ساتھیوں نے تو رو دھوکر عوام سے معافی مانگ  لی۔

وارنر سوشل میڈیا پر اپنے کیے پر شرمندگی کا اظہار کر چکے،توقع ہے کہ اب عوام سے معذرت بھی کر لیںگے۔

 

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

دبئی میں پی ایس ایل 4 کے میلے کا آج اختتام

لاہور: دبئی میں پی ایس ایل کے میلے کا جمعے کو اختتام ہو جائیگا جب ...