بنیادی صفحہ » کھیل و کھلاڑی » دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلیے اسکواڈ کے حوالے سے سلیکٹرز اور کوچ کی مشاورت مکمل

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلیے اسکواڈ کے حوالے سے سلیکٹرز اور کوچ کی مشاورت مکمل

لاہور: 

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کیلیے ممکنہ اسکواڈ کے حوالے سے سلیکٹرز اور کوچ کی مشاورت مکمل ہوگئی جس کا اعلان اتوار کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق فخرزمان اور اظہر علی کے ساتھ ایک اضافی اوپنر امام الحق کو بھی شامل کئے جانے کا امکان روشن ہے،مڈل آرڈر میں بابر اعظم، اسد شفیق،حارث سہیل کو جگہ ملے گی، وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر کپتان سرفراز احمد موجود ہوں گے،اسپن کے شعبے میں شاداب خان کے ساتھ محمد اصغر اور بلال آصف میں سے کسی ایک کو جگہ ملے گی،فہیم اشرف ٹیم میں بولنگ آل راؤنڈر کا خلا پر کریں گے، پیس بیٹری میں محمد عامر،حسن علی،محمد عباس، راحت علی اور میر حمزہ شامل ہوں گے۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

دبئی میں پی ایس ایل 4 کے میلے کا آج اختتام

لاہور: دبئی میں پی ایس ایل کے میلے کا جمعے کو اختتام ہو جائیگا جب ...