بنیادی صفحہ » کھیل و کھلاڑی » سابق انگلش فٹبالر 14 سالہ لڑکی پر تھوکنے کی ویڈیو سامنے آنے پر نادم

سابق انگلش فٹبالر 14 سالہ لڑکی پر تھوکنے کی ویڈیو سامنے آنے پر نادم

لندن: لیورپول کے سابق فٹبالر جیمی کریگر دوران سفر گاڑی میں سوار 14 سالہ لڑکی پر تھوکنے کی ویڈیو منظرعام پر آنے سے مشکل میں پڑگئے۔

سابق فٹبالر اور عہد حاضر کے ٹی وی تجزیہ کار جیمی کریگر دوران سفر اپنی کارکی کھڑکی سے دوسری گاڑی میں سوار 14 سالہ لڑکی پر تھوکنے کی ویڈیو منظرعام پر آنے سے مشکل میں پڑگئے۔

مذکورہ لڑکی نے اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج بنالی تھی جو اب برطانوی میڈیا میں زیرگردش ہے، اس صورتحال پر جیمی کریگر کو اپنے عمل کی معافی مانگنا پڑگئی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہاتھوں لیورپول کی 1-2 سے شکست کے بعد پیش آیا تھا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

دبئی میں پی ایس ایل 4 کے میلے کا آج اختتام

لاہور: دبئی میں پی ایس ایل کے میلے کا جمعے کو اختتام ہو جائیگا جب ...