بنیادی صفحہ » کھیل و کھلاڑی » سرفراز کو شائقین کے ممکنہ ردعمل سے بچانے کیلیے بھی باہر بٹھایا، احسان مانی

سرفراز کو شائقین کے ممکنہ ردعمل سے بچانے کیلیے بھی باہر بٹھایا، احسان مانی

لاہور:

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد کے نسل پرستانہ فقرے کے بعد انھیں ٹیم سے باہر بٹھانے کے فیصلے کا انکشاف کردیا۔

احسان مانی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران سرفراز نے جوبات کی، وہ میری رائے میں قابل قبول نہیں تھی، بعد ازاں کپتان نے اس کی معافی بھی مانگی، اس کے باوجود میں یہ بھی چاہتا تھا کہ کچھ میچز کے لیے سرفراز احمد کو ٹیم سے دور رکھا جائے کیونکہ میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ میچزکے دوران کراؤڈکی جانب سے کوئی ردعمل ہو جس کی وجہ سے سرفرازمزید دباؤکا شکار ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میرا آئی سی سی سے گلہ یہ ہے کبھی کبھی قانون اوردوسرے عوامل اور ہوتے ہیں، اس حوالے سے ہم نے آئی سی سی کو بڑا کلیئر خط لکھ دیا ہے۔ بین اسٹوکس کو نئے قانون کا فائدہ مل گیا، دوبارہ بیٹنگ کیلیے بلالیاگیا۔

 

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

آئی او سی کا پاکستانی شوٹرز ٹیم کو ویزے نہ دینے پر بھارت کے خلاف سخت پابندیوں کا فیصلہ

برن: آئی او سی نے پاکستانی شوٹرز کی ٹیم کو ویزے نہ دینے پر بھارت ...