بنیادی صفحہ » کھیل و کھلاڑی » ملتان سلطانز پر زوال، دوسروں کی نظر ِ کرم کے محتاج ہو گئے

ملتان سلطانز پر زوال، دوسروں کی نظر ِ کرم کے محتاج ہو گئے

شارجہ: ملتان سطانز پر زوال آگیا جب کہ پی ایس ایل تھری میں دوسروں کی نظر کرم کے محتاج ہوگئے۔

پی ایس ایل تھری میں بطور چھٹی ٹیم جگہ بنانے والی نئی فرنچائز ملتان سلطانز نے افتتاحی مقابلے میں ہی دفاعی چیمپئن کیخلاف 7 وکٹ سے کامیابی کے ساتھ اپنی دھاک بٹھائی،پھر لاہور قلندرز کو 43 رنز سے زیر کرتے ہوئے بھرپور داد سمیٹی، ابتدائی 6 مقابلوں میں صرف ایک ناکامی کے ساتھ 9 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد ٹیم کو ریورس گیئر لگ گیا۔

سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان آل راؤنڈر حسان خان نے آخری اوور میں چھکا لگا کر فتح چھینی تو ملتان سلطانز کے حوصلے پست ہونا شروع ہوگئے،اگلے مقابلے میں ایونٹ کی ناکام ترین ٹیم لاہور قلندرز نے زیر کرکے مسلسل 6شکستوں کے بعد پہلی فتح کا مزا چکھ لیا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

دبئی میں پی ایس ایل 4 کے میلے کا آج اختتام

لاہور: دبئی میں پی ایس ایل کے میلے کا جمعے کو اختتام ہو جائیگا جب ...