بنیادی صفحہ » کھیل و کھلاڑی » ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کا نمبر ون پاکستان سے فاصلہ مزید بڑھ گیا

ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کا نمبر ون پاکستان سے فاصلہ مزید بڑھ گیا

دبئی:

ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں دوسرے درجے کی بھارتی ٹیم کا ٹاپ پر موجود پاکستان سے فاصلہ مزید بڑھ گیا۔

آسٹریلیا سے شکست کے بعد ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں دوسرے درجے کی بھارتی ٹیم کا ٹاپ پر موجود پاکستان سے فاصلہ مزید بڑھ گیا، 2 پوائنٹس کٹوتی کے بعد بلو شرٹس کے پوائنٹس اب 122 رہ گئے جبکہ گرین شرٹس کے 135 پوائنٹس ہیں۔

اسی طرح بیٹسمینوں میں بابر اعظم بدستور نمبر ون پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، 2 درجہ بہتری سے گلین میکسویل تیسرے نمبر پر پہنچ چکے، آئرلینڈ کیخلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے افغانستان کے حضرت اللہ زازئی ایک ساتھ 31 درجے کی جست لگا کرساتویں پوزیشن پر آگئے،آسٹریلیا کے ڈی آرسی شارٹ 8 درجے بہتری سے آٹھویں نمبر پر پہنچ چکے،ان کی ترقی کے باعث فخرزمان اب تین درجے تنزلی کاشکار ہوکر نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

 

بولرز میں ایک ایک درجہ ترقی پاکر پاکستان کے اسپنرز شاداب خان اور عماد وسیم بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے فہیم اشرف کی نویں پوزیشن برقرار ہے۔ ٹاپ پر افغانستان کے راشد خان موجود ہیں۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

دبئی: پی ایس ایل کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 ...