بنیادی صفحہ » کھیل و کھلاڑی » پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی

پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2018 کے فائنل کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

ترجمان کورئیر کمپنی کے مطابق پی ایس ایل 2018 کے فائنل کے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ کا آغاز آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے جب کہ آج صبح 9 بجے سے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے منتخب برانچز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

سب سے سستا ٹکٹ ایک ہزار روپے اور سب سے مہنگا 12 ہزار کا ہے جب کہ چار اور 8 ہزار روپے والے ٹکٹ بھی فروخت کئے جائیں گے۔ ترجمان کورئیرکمپنی کے مطابق پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پرٹکٹس دستیاب ہوں گے جب کہ ایک قومی شناختی کارڈ پر5 ٹکٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کمزور تشہیری مہم پی ایس ایل کی بے رونقی کا سبب

ترجمان کورئیر کمپنی کا کہنا ہے کہ مجموعی طورپر 26500 ٹکٹس فروخت کرنے کے لئے دیئے گئے ہیں، 30 فیصد ٹکٹس آن لائن جب کہ 70 فیصد ٹکٹس مقررہ 25 شاخوں پردستیاب ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 25 مارچ اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

 

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

دبئی میں پی ایس ایل 4 کے میلے کا آج اختتام

لاہور: دبئی میں پی ایس ایل کے میلے کا جمعے کو اختتام ہو جائیگا جب ...