بنیادی صفحہ » کھیل و کھلاڑی » پی ایس ایل میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے ہاتھوں سے ٹرافی پھسلنے لگی

پی ایس ایل میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے ہاتھوں سے ٹرافی پھسلنے لگی

شارجہ: پی ایس ایل میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے ہاتھوں سے ٹرافی پھسلنے لگی، 8 میچز میں 3 فتوحات حاصل کرنے والی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے باقی دونوں میچز جیتنے کے ساتھ ملتان سلطانز کی ایک اور کراچی کنگز کی دونوں میچز میں ناکامی کا بھی انتظار کرنا ہوگا۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں پیر کو آرام کا دن تھا، ایونٹ کا 25 واں میچ منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اسی وینیو پر راؤنڈ روبن لیگ مرحلے کے 30 میچز کا سلسلہ 16 مارچ تک مکمل ہوجائے گا۔ کوالیفائر میچ 18 مارچ کو دبئی میں شیڈول ہے، الیمنیٹر ون اور ٹو میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 20 اور 21 مارچ کو ہوں گے جب کہ فائنل 25 تاریخ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس وقت پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر بہت ہی دلچسپ صورتحال ہے، لاہور قلندرز کو مسلسل 6 شکستوں کے بعد 2 فتوحات حاصل ہوئیں، ناقص کارکردگی کی وجہ سے فرنچائز کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا صدمہ برداشت کرنا پڑا، اگلے دونوں میچز میں فتوحات بھی اسے پلے آف مرحلے تک رسائی نہیں دلا سکتیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ اس وقت 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں، دونوں ٹیموں کو بالترتیب 2 اور 3 میچز مزید کھیلنا ہیں، ان میں سے ایک میں دونوں آپس میں برتری کی جنگ بھی لڑیں گی، باہمی مقابلے کی فاتح ٹیم 12 پوائنٹس لے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرجائے گی، ہارنے والی کے پاس پھر بھی پیش قدمی جاری رکھنے کا موقع ہوگا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

دبئی میں پی ایس ایل 4 کے میلے کا آج اختتام

لاہور: دبئی میں پی ایس ایل کے میلے کا جمعے کو اختتام ہو جائیگا جب ...