بنیادی صفحہ » کھیل و کھلاڑی » کامن ویلتھ گیمز کی تیاری؛ سینئرز کیخلاف جونیئرز کو آزمانے کا فیصلہ

کامن ویلتھ گیمز کی تیاری؛ سینئرز کیخلاف جونیئرز کو آزمانے کا فیصلہ

لاہور: قومی ہاکی ٹیم جونیئر پلیئرزکے ساتھ سیریزکھیل کرکامن ویلتھ گیمزکی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی جب کہ سینئرز کے ساتھ مقابلوں کے لیے پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے21 جونیئرکھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اومان میں 3 ملکی سیریز کھیلنے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم مزید انٹرنیشنل ایونٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے جس کے بعد پی ایچ ایف حکام نے آئندہ ماہ آسٹریلیا میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے سینئرز کے خلاف جونیئرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے21 پلیئرز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب کھلاڑیوں میں وقار یونس، عادل راؤ، رضوان علی، معین شکیل، جیند منظور، غضنفر علی، عدیل لطیف، ریحان بٹ، عمیرستار، شاہ زیب خان، افراز حکیم، نوید عالم، امجد علی، اویس ارشد، رانا وحید، احمد ندیم، محمد الیاس، وقار علی، ذاکر اللہ، محمد ابراہیم اور رومان خان جبکہ آفیشلز میں قمر ابراہیم ٹیم منیجر،کامران اشرف کوچ اورعاصم عباسی ویڈیو اینالسٹ شامل ہیں۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

دبئی میں پی ایس ایل 4 کے میلے کا آج اختتام

لاہور: دبئی میں پی ایس ایل کے میلے کا جمعے کو اختتام ہو جائیگا جب ...